بغیر ویزا آنیوالے 2 بھارتی نژاد مسافر ڈی پورٹ‘ ایمریٹس ایئرلائن کو جرمانہ
لاہور (ویب ڈیسک) ایف آئی اے حکام نے آسٹریلوی پاسپورٹ پر ویزا کے بغیر پاکستان آنے والے 2 بھارتی نژاد مسافروں کو ڈی پورٹ کر دیا۔ دونوں مسافر خالدیہ اعوانی اور ایان خاوید ایمریٹس ایئرلائن کی پرواز پر سیالکوٹ پہنچے تھے۔ انکے پاس پاکستانی ویزا تھا نہ پاکستان میں انٹری کا کوئی اجازت نامہ۔ ایمریٹس ایئرلائن کو جرمانہ بھی کیا گیا۔