جناح ہسپتال سے 2 ہفتے قبل اغوا نومولود بچی کو خاتون لیبر روم کے باہر چھوڑ گئی

جناح ہسپتال سے 2 ہفتے قبل اغوا نومولود بچی کو خاتون لیبر روم کے باہر چھوڑ گئی
جناح ہسپتال سے 2 ہفتے قبل اغوا نومولود بچی کو خاتون لیبر روم کے باہر چھوڑ گئی

  

لاہور (ویب ڈیسک) جناح ہسپتال سے 2 ہفتے قبل اغوا ہونے والی نومولود بچی کو اغواکار خاتون لیبر روم کے باہر چھوڑ کر چلی گئی ہے۔ جناح ہسپتال کے گائنی وارڈ سے نواب ٹاﺅن کی شازیہ کی نومولود بیٹی کو دو ہفتے قبل اغوا کرلیا گیا تھا۔ انویسٹی گیشن ٹیموں نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے مدد سے تفتیش کا آغاز کیا تھا تاہم خاتون کے چہرے پر نقاب کی وجہ سے اسکی شناخت نہیں ہوسکی تھی،گزشتہ روز نامعلوم خاتون بچی کو لیبر روم کے باہر چھوڑ کر چلی گئی، لیبر روم کے باہر بچی کو دیکھ کر انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس کے مطابق ڈی این اے ٹیسٹ اور تفتیش کے بعد بچی کو ورثا کے حوالے کیا جائیگا جبکہ ملزمہ کی تلاش جاری ہے۔علاوہ ازیں بچی حوالے نہ کرنے پر ورثا نے جناح ہسپتال انتظامیہ اور پولیس کیخلاف شدید احتجاج کیا ہے۔

مزید :

لاہور -