سشماسوراج اور سرتاج عزیز کی رواں ہفتے نیپال میں ملاقات کا امکان،بھارتی میڈیا
نئی دلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج اور پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی رواں ہفتے نیپال میں ملاقات کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سشماسوراج اور سرتاج عزیز 16 مارچ کو نیپال میں سارک کونسل کے وزرا کے اجلاس میں شرکت کریںگے جہاں ان دونوں کی ملاقات متوقع ہے ۔ علاوہ ازیں بھارتی سیکرٹری خارجہ اور پاکستانی سیکرٹری خارجہ کی بھی ملاقات کا امکان ہے۔
روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔