بارشوں کے باعث حادثات میں 49ہلاکتیں ہوئیں،75مکانات کو نقصان پہنچا: این ڈی ایم اے

بارشوں کے باعث حادثات میں 49ہلاکتیں ہوئیں،75مکانات کو نقصان پہنچا: این ڈی ایم ...
بارشوں کے باعث حادثات میں 49ہلاکتیں ہوئیں،75مکانات کو نقصان پہنچا: این ڈی ایم اے

  

اسلا م آباد(صباح نیوز)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ ملک بھرمیں بارشوں کے باعث حادثات میں اب تک 49افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 75 مکانات کو نقصان پہنچا ہے ۔این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں بارشوں کے باعث پنجاب میں 10، بلوچستان18 ، خیبرپختونخوا میں 6، فاٹا میں 8 ، اورکزئی میں بارش کے نتیجے میں کان بیٹھ جانے کے باعث 7افراد جاں بحق جبکہ پنجاب میں 18، بلوچستان 22،خیبرپختون خوا 15 اور فاٹامیں بھی15 افرادزخمی ہوئے ۔دوسری جانب بارش سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال سے75مکانات کو نقصان پہنچا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹے کے دوران بالائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور فاٹا میں کہیں کہیں تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔اس دوران بالائی پنجاب ، گوجرانوالا ڈویژن اور کشمیرمیں چند مقامات پر موسلادھار بارش اورچند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔کشمیر، ہزارہ ڈویژن میں لینڈ سلا ئیڈنگ کا امکان بھی ہے جبکہ مقامی ندی نالوں میں طغیانی کے خطرے کے باعث بالائی فاٹا، مالاکنڈ ، ہزارہ ،راولپنڈی ڈویژن کے نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔

مزید :

اسلام آباد -