زرداری رحمن ملک کے ذریعے معافی مانگ رہے ہیں:شیخ رشید

زرداری رحمن ملک کے ذریعے معافی مانگ رہے ہیں:شیخ رشید
زرداری رحمن ملک کے ذریعے معافی مانگ رہے ہیں:شیخ رشید

  

لاہور (آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اب رحمن ملک کے ذریعے معافی مانگ رہے ہیں مگر مجھے معاملہ حل ہوتا نظر نہیں آ رہا، تاہم ملک میں صرف چور اور ڈاکو ہی جمہوریت کا دفاع کر رہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری کا سب کچھ ڈاکٹر عاصم کے پاس نہیں، انکے اور بھی لوگ فرنٹ مین ہیں۔ ن لیگ کسی صورت بھی پنجاب میں رینجرز کو نہیں آنے دیگی کیونکہ ان کو احتساب سے خطرہ ہے۔ ن لیگ پنجاب میں ہر صورت کرپشن کرنیوالوں کو بچانا چاہتی ہے۔ ایم کیو ایم کی سیاست انکے قائد کی مر ہون منت ہے اور جب تک قائد ہیں ایم کیو ایم کیلئے کوئی بڑا خطرہ نہیں ہوگا، مگر مصطفی کمال کیساتھ مزید لوگ ضرور آجائیں گے۔

مزید :

لاہور -