بھارت کی حمایت میں بیان دینے پر شاہد آفریدی کو لیگل نوٹس بھجوادیا گیا

بھارت کی حمایت میں بیان دینے پر شاہد آفریدی کو لیگل نوٹس بھجوادیا گیا
بھارت کی حمایت میں بیان دینے پر شاہد آفریدی کو لیگل نوٹس بھجوادیا گیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی حمایت میں بیان دینے پر قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو لیگل نوٹس بھجوادیا گیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لیگل نوٹس جوڈیشل ایکٹویزم پینل کے رکن اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے بھجوایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شاہد آفریدی نے بھارت کے حق میں بیان دے کر پاکستانی شائقین کو مایوس کیاوہ بھارت کرکٹ کھیلنے گئے ہیں بیان بازی کرنے نہیں۔۔ شاہد آفریدی 15 روز میں وضاحت دیں ورنہ قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاون لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

واضح رہے کہ اتوار کو شاہد آفریدی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ بھارت میں جتنا پیار ملا ہے اتنا تو کبھی پاکستان میں بھی نہیں ملا۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

کھیل -