میریٹ ہوٹل میں راحت فتح علی خان کے موسیقی پروگرام میں ہنگامہ آرائی

میریٹ ہوٹل میں راحت فتح علی خان کے موسیقی پروگرام میں ہنگامہ آرائی
میریٹ ہوٹل میں راحت فتح علی خان کے موسیقی پروگرام میں ہنگامہ آرائی

  

اسلام آباد(این این آئی) میریٹ ہوٹل میں راحت فتح علی خان کے موسیقی پروگرام میں ہنگامہ آرائی۔اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں عالمی شہرت یافتہ گائیک راحت فتح علی خان کے پروگرام میں نشے میں دھت افراد کی ہنگامہ آرائی۔اسلام آباد کی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے پروگرام کو بند کروادیا۔میریٹ ہوٹل میں گزشتہ رات شام راحت کے نام سے محفل موسیقی کا اہتمام کیا تھا۔ مارکی ہال میں جاری محفل موسیقی میں نشے میں دھت افراد نے ہنگامہ آرائی اور ہلڑ بازی کی جس پراسسٹنٹ کمشنر کامران چیمہ نے کارروائی کرتے ہوئے پروگرام کو بند اور ہال کو سیل کردیا۔ شام راحت پروگرام ون ون مارکیٹنگ اور میریٹ ہوٹل کے اشتراک سے ترتیب دیا گیا تھا۔

مزید :

اسلام آباد -