اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں پاکستان کا چوتھا نمبر

اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں پاکستان کا چوتھا نمبر
اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں پاکستان کا چوتھا نمبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں انسانوں کے اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں سرفہرست 19 ممالک میں پاکستان چوتھے نمبر پر آگیا۔ پہلے نمبر پر میکسیکو، دوسرا نمبر انڈیا کا اور آخری نمبر پر ساﺅتھ افریقہ ہے۔ کنٹرول رسک گلوبل کی جانب سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سالانہ امیر افراد میں سے لاکھوں افراد کو تاوان کے عوض اغوا کرلیا جاتا ہے۔ ان میں سے 25 فیصد افواد کو موت کے گھاٹ اتاردیا جاتا ہے جبکہ باقی سے تاوان لے کر چھوڑ دیا جاتا ہے۔ کنٹرول رسک گلوبل کی جانب سے جاری فہرست میں میکسیکو، انڈیا، نائجیریا، پاکستان، وینزویلا، لبنان، فلپائنز، افغانستان، کولمبیا، عراق، شام، گوٹے مالا، یمن، لیبیا، مصر، برازیل، کینیا، ملائیشیا اور ساﺅتھ افریقہ شامل ہے۔

مزید :

لاہور -