ورلڈ ٹی 20 سے پہلے کھلاڑیوں کے خلاف بات کی تو بدمزگی پیدا ہو گی: یونس خان

ورلڈ ٹی 20 سے پہلے کھلاڑیوں کے خلاف بات کی تو بدمزگی پیدا ہو گی: یونس خان
ورلڈ ٹی 20 سے پہلے کھلاڑیوں کے خلاف بات کی تو بدمزگی پیدا ہو گی: یونس خان

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی میں عدم شرکت کی وجوہات سامنے آ گئی ہیں۔ یونس خان کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹی 20 کے دوران اگر وہ ساتھی کھلاڑیوں کے خلاف کوئی بات کریں گے تو بدمزگی پیدا ہو گی اس لئے وہ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

تفصیلات کے مطابق ایشیاءکپ میں بدترین کارکردگی کی تحقیقات کیلئے پی سی بی نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کی جس میں سابق کپتان یونس خان کو بھی شریک کیا گیا تاہم وہ کمیٹی کے پہلے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ ان کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹی 20 سے قبل کھلاڑیوں کے خلاف کوئی بات نہیں کرنا چاہتا کیونکہ اگر ساتھی کھلاڑیوں کے خلاف کوئی بات کروں گا تو بدمزگی پیدا ہو گی۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس خان کا موقف سامنے آنے کے بعد قومی امکان ہے کہ وہ کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوگے اور 4 اپریل کے بعد ہی کسی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

مزید :

کھیل -