وارم اپ میچ سے قبل قومی کھلاڑی تصاویر بنانے، دستاویزات پر دستخط کرنے میں مصروف

وارم اپ میچ سے قبل قومی کھلاڑی تصاویر بنانے، دستاویزات پر دستخط کرنے میں ...
وارم اپ میچ سے قبل قومی کھلاڑی تصاویر بنانے، دستاویزات پر دستخط کرنے میں مصروف

  

کلکتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹی 20 میں شرکت کیلئے بھارت پہنچ چکی ہے جہاں وہ اپنا واحد وارم اپ میچ آج سری لنکا کے خلاف کھیلے گی تاہم اس سے پہلے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی مصروفیات بھی سامنے آ گئی ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث تاخیر سے بھارت پہنچنے والی قومی ٹیم کے کھلاڑی آج مختلف زاویوں سے تصاویر بنوا رہے ہیں جو دوران میچ ٹی وی پر دکھائی جائیں گی۔ اس کے علاوہ آئی سی سی کی جانب سے کھلاڑیوں کو ملنے والی مختلف دستاویزات پر بھی دستخط کئے جا رہے ہیں جبکہ سوینئیر بیٹ پر بھی دستخط کر رہے ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑی تمام مصروفیات سے فارغ ہو کر کلکتہ گراﺅنڈ میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے جس کے بعد سری لنکا کے خلاف وارم اپ میچ کھیلیں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ قومی کرکٹر محمد عرفان بھی اپنی تصاویر بنوا رہے ہیں لیکن وہ واحد کرکٹر ہیں جنہوں نے فوٹو گرافر کیلئے مشکلات پیدا کیں۔

چونکہ محمد عرفان کا قد دیگر کھلاڑیوں کی نسبت زیادہ ہے اس لئے فوٹو گرافر کو اپنی مرضی کی تصویر لینے کیلئے سٹول کا سہارا لینا پڑا اور یوں وہ تصویر بنانے میں کامیاب ہوئے۔

مزید :

T20 World cup -