تحفظ نسواں بل میں ترمیم کافیصلہ کر لیا، مولانا فضل الرحمان کو ”کڑے“ سے مستثنیٰ قرار دیدیں گے: رانا ثناءاللہ

تحفظ نسواں بل میں ترمیم کافیصلہ کر لیا، مولانا فضل الرحمان کو ”کڑے“ سے ...
تحفظ نسواں بل میں ترمیم کافیصلہ کر لیا، مولانا فضل الرحمان کو ”کڑے“ سے مستثنیٰ قرار دیدیں گے: رانا ثناءاللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ تحفظ نسواں بل میں ترمیم کر کے مولانا فضل الرحمان کو ”کڑے“ سے مستثنیٰ قرار دیدتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ کیا خواتین کے چہروں پر تیزاب پھینکا جانا چاہئے؟ کیا خواتین کی ہڈیاں توڑی جانی چاہئیں؟ اس قسم کے مسئلے کی روک تھام کیلئے تحفظ نسواں بل لایا گیا ہے اور اب جو بھی اس بل کی خلاف ورزی کرے گا وہ قانونی شکنجے میں آ جائے گا ۔طنزیہ فقرہ کستے ہوئے رانا ثناء اللہ  کا کہنا تھا کہ مولانا گھر میں تابعدار شوہر ہیں اور صرف باہر جاہ و جلال دکھاتے ہیں تاہم تحفظ حقوق نسواں میں ترمیم کافیصلہ کر لیا ہے اور اس کے ذریعے مولانا فضل الرحمان کو ”کڑے“ سے مستثنیٰ قرار دیدیں گے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
انہوں نے مزید کہا کہ چودری پرویز الٰہی جو خواب دیکھ رہے ہیں وہ کبھی پورے نہیں ہوں گے، وہ ہمیشہ شہباز شریف سے جلتے رہیں گے اس لئے انہیں چاہئے کہ وہ آیت الکرسی پڑھ کر خود پر پھونکیں تاکہ علاج ہو سکے۔ اس موقع پر انہوں نیب سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب کو دعوت دیتا ہوں کہ پنجاب کے منصوبوں کی انکوائری کرے۔ نیب میں اصلاحات ضروری ہونی چاہئیں تاہم یہ سب کچھ بھی سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے کرنا ہو گا۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں