پاکستانی کرکٹرز بغیر اجازت ہوٹل نہیں چھوڑسکتے

پاکستانی کرکٹرز بغیر اجازت ہوٹل نہیں چھوڑسکتے
پاکستانی کرکٹرز بغیر اجازت ہوٹل نہیں چھوڑسکتے

  

کراچی (ویب ڈیسک) کولکتہ آمد کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے زیادہ تر وقت ہوٹل میں گزارا ہے۔ کھلاڑیوں کو ٹیم انتظامیہ کی اجازت کے بغیر ہوٹل چھوڑنے کی اجازت نہیں ہے۔ تاہم کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ وہ ابھی تک ہوٹل سے باہر نہیں گئے لیکن ٹیم انتظامیہ نے ابھی کوئی خاص ہدایت نہیں دی۔ تاج بنگال میں پاکستان کے علاوہ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں بھی ٹھہری ہوئی ہیں۔ کرکٹرز نے اس تاثر کو غلط قرار دیا ہے کہ وہ ہوٹل کے کمروں تک محدود ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہوٹل کے ریسٹورنٹس اور دیگر جگہوں پر جانے کیا جازت ہے۔ دریں اثناءبھارتی انتہا پسند ہندﺅں نے دھرم شالہ سے میچ کی منتقلی کے بعد کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں بھی پچ کھودنے کی دھمکی دے ڈالی۔ انتہا پسند ہندو جماعت اے ٹی آئی ایف کا کہنا ہے کہ بھارت میں کسی صورت پاکستان کو میچ نہیں کھلنے دیں گے کیونکہ پاکستان کی میزبانی کرنے سے بھارتی فوج اور حکومت کی بے عزتی ہوگی۔

مزید :

کراچی -