5نوجوانوں کی بڑی بہن کے سامنے چھوٹی سے زیادتی

5نوجوانوں کی بڑی بہن کے سامنے چھوٹی سے زیادتی
5نوجوانوں کی بڑی بہن کے سامنے چھوٹی سے زیادتی

  

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) مریدکے کی آبادی غوثیہ کالونی میں پانچ نوجوان افراد کی بڑی بہن کو یرغمال بنا کر چھوٹی بہن سے اجتماعی زیادتی کر ڈالی، موبائل پر فلم بھی بنالی۔ پانچوں ملزم سہولت کار خاتون سمیت گرفتار جبکہ متاثرہ لڑکی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردی گئی۔ گوجرانوالہ کی رہائشی 35 سالہ خاتون وارث بی بی کی طرف سے تھانہ سٹی مریدکے میں درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق وہ اپنی 22 سالہ بہن رمشاءکے رشتہ کے سلسلے میں رمشاءکے ساتھ مریدکے کی آبادی غوثیہ کالونی میں رشتے کرانے والی ثمینہ نامی عورت کے گھر گئی تو اس نے دھوکہ سے انہیں قید کردیا اور پانچ افراد شاہد، لیاقت علی، غفور، امتیاز کو گھر میں بلا کر ان کے حوالے کردیا۔ جنہوں نے رمشاءکو اس کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ملزمان موبائل فون پر ویڈیو بھی بناتے رہے۔ ڈی ایس پی مریدکے امتیاز بھلی نے بتایا کہ تین چھاپہ مار ٹیموں نے گوجرانوالہ، مریدکے اور نارووال روڈ پر چھاپے مار کر پانچوں ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ملزموں کی سہولت کار خاتون بھی پکڑی گئی۔ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے افراد اور سہولت کار خاتون دس بیٹیوں کے ماں باپ ہیں۔ ملزمان نے اعتراف جرم کے وقت کہا کہ ان سے بہت بڑا جرم ہوا ہے انہیں پھانسی پر لٹکادیا جائے۔

مزید :

گوجرانوالہ -