بیوی کو منانے میں ناکامی، شوہر نے پٹرول چھڑک کر سارے خاندان کو آگ لگادی

بیوی کو منانے میں ناکامی، شوہر نے پٹرول چھڑک کر سارے خاندان کو آگ لگادی
بیوی کو منانے میں ناکامی، شوہر نے پٹرول چھڑک کر سارے خاندان کو آگ لگادی

  

جہلم (ویب ڈیسک) بیوی کو منانے میں ناکامی پر شوہر نے اپنے سمیت چھ افراد کو آگ لگادی، جھلسنے والا چار سالہ بچہ جاں بحق، بچی کی حالت نازک۔ مقامی اخبار ”خبریں“ کے مطابق تحصیل سوہاوہ کے علاقے ڈومیلی کی یونین کونسل ڈھوک پھپھراں کے رہائشی ارشد محمود کی اپنی بیوی کے ساتھ ناراضگی چل رہی تھی گزشتہ روز وہ بیوی کو منانے سسرال گیا اور بیوی کو راضی کرنے کی کوشش کی، بیوی کی جانب سے انکار پر وہ طیش میں آگیا اور موقع پر موجود ساس، بیوی، سالی اور تین بچوں احسن، رانیہ وغیرہ پر تیل چھڑک کر آگ لگادی جبکہ خود کو بھی آگ لگالی۔ اہل علاقہ نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوش شکی اور جل جانے والوں کو قریبی رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کیا جہاں اس کی سالی اور دو بچوں کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی ریفر کردیا گیا جبکہ ساس اور ایک بچے کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا۔ ارشد محمود آگ سے معمولی زخمی ہوا جسے مقامی پولیس نے حراست میں لے کر ہسپتال داخل کروادیا ہے اور مقدمہ درج کرلیا ہے۔ موجودہ اطلاعات کے مطابق جھلسنے والا چار سالہ احسن زخموں کی تاب نہ لاکر راولپنڈی میں دم توڑگیا ہے جبکہ بچی رانیہ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مزید :

جہلم -