آٹھ پاکستانیوں کو دبئی میں گارڈزکو زدوکوب کرنے اورالیکٹرک کیبل چُرانے کے جرم میں تین سال قید کی سزا
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)جو ملک میں رہ کر بھی جرائم میں ملوث ہو کر نہ صرف ملک و قوم کے لئے شرمندگی کا باعث بنتے ہیں وہ اپنے عزیز و اقارب کے لئے بھی اذیت اور کرب سے کم نہیں۔ ایسے ہی لوگ ہوتے ہیں جو بیرون ملک جا کر وطن عزیز پاکستان کا نام بدنام کرتے ہیں اور پاکستانیوں کا سر شرم سے جھکا دیتے ہیں۔دبئی میں پاکستانیوں نے معمولی رقم کے لئے ایسا گھناﺅنا فعل سر انجام دیا ہے کہ آپ بھی شرما جائینگے ۔آٹھ پاکستانیوں کو دبئی میں تعمیراتی جگہ کی حفاظت پر مامور سکیورٹی گارڈ سے محض 7درہم کی معمولی رقم چھیننے اور کوئی 16000درہم کی الیکٹرک کیبل چُرانے کا جرم ثابت ہونے پر تین سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے ۔
روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔
اماراتی نیوز 24/7کے مطابق دبئی کریمینل کورٹ آف فرسٹ انسٹنس نے یہ حکم بھی سنایا ہے کہ مجرمان کو قید کی سزا پوری ہونے پر ملک بدر کر دیاجائے ، ان پاکستانی مجرموں کی عمریں 20سے 35برس کے درمیان ہیں۔ عدالت نے ان پاکستانی مجرموں کی معاونت کرنے پر ایک ڈرائیور کو دو سال جیل کی سزا سنا ئی ہے ۔تعمیراتی جگہ پر مامور 34سالہ بھارتی چوکیدار ’بی کے‘کے مطابق ملزموں نے اس پر اس کے ساتھی گارڈز پر حملہ کیا اور اس کا پرس اور موبائل فون اور میرے دوست کا بینک کارڈ بھی چھین کر لے گئے ، پرس میں 7درہم اور کوئی 200بھارتی روپے تھے ۔گزشتہ برس ستائس اپریل کو رات گئے12:30بجے کچھ آدمی تعمیراتی جگہ میں داخل ہوئے ہمارے ہاتھ منہ باندھے اور الیکٹرک کیبل چُرائی اور چلے گئے ۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
بعد ازاں پولیس نے کیبل چرانے کے لئے استعمال ہونے والی پک اپ کے مالک کو نائف سے گرفتار کر لیا جس نے اعتراف کیا کہ اس کے دوست ’ایف‘نے اسے کچھ آدمی تعمیراتی جگہ پر لے جانے کے لئے کہا ، راستے میں میں نے سنا کہ یہ لوگ الیکٹرک کیبل چرانے کی باتیں کر رہے تھے ۔ اس نے مزید بتایا کہ میں باہر گاڑی کے پاس رہا اور ان لوگوں نے کیبل گاڑی میں لوڈ کی ۔ انہوں نے مجھے میری خدمت کے عوض مجھے پیسے دینے کا بھی وعدہ وفا نہیں کیا ۔ لہذا گینگ کے تمام ارکان کو پکڑ لیا گیا جنہوں نے الزام لگایا کہ ڈرائیور نے ان کے ساتھ مل کر کیبل گاڑی میں لوڈ کی اور ہمارے ساتھ مل کر مسروقہ کیبل فروخت بھی کی ۔