بھارت کانیوکلیئر صلاحیت کے حامل اگنی ون بلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

بھارت کانیوکلیئر صلاحیت کے حامل اگنی ون بلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
بھارت کانیوکلیئر صلاحیت کے حامل اگنی ون بلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے نیوکلیئر صلاحیت کے حامل اگنی ون بلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے ۔ زمین سے زمین تک مار کرنے والے اگنی ون میزائل بھوبھنسوار سے کوئی 150کلومیٹر دورعبدالکلام آئی لینڈ پر واقع انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج کے لانچنگ پیڈ سے صبح 9بج کر 11منٹ پر فائر کیا گیا ۔ یہ میزائل 700کلو میٹر تک زمین سے زمین تک کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

بھارت کے این ڈی ٹی وی کے مطابق انڈین ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ اگنی ون میزائل کا تجربہ سٹریٹیجک فورسز کمانڈ کی تربیتی مشق کا ایک حصہ تھا جو کہ کامیاب رہا ۔ درمیانی رینج تک مار کرنے والایہ بلیسٹک میزائل اگنی ون ایسے نیویگیشن سسٹم سے لیس ہے جو ہدف کو 100فیصد درست نشانہ بنانے کو یقینی بناتا ہے۔ اگنی ون میزائل 1000کلو گرام تک کے ہر قسم کے روایتی ہتھیار اور نیو کلیئر وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں بھی اگنی ون میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا تھا ۔

مزید :

بین الاقوامی -