کراچی ایکسپریس کے کرائے میں 10 سے 30 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی ایکسپریس کے کرائے میں 10 سے 30 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری
کراچی ایکسپریس کے کرائے میں 10 سے 30 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی کراچی ایکسپریس کے کرائے بڑھادیے گئے جن کا اطلاق 15 مارچ سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ایکسپریس کے کرائے میں 10 سے 30 فیصد اضافہ کرکے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ، کرایوں میں اضافے کا اطلاق 15 مارچ سے ہوگا ۔ اضافے کے بعد کراچی ایکسپریس کی اکانومی کلاس کا کرایہ 1135 سے 1430روپے ہوگیاہے جبکہ اے سی بزنس کا کرایہ 3500 سے بڑھ کر 4000 روپے اور اے سی سلیپر کا کرایہ 5000 سے بڑھ کر 5700 روپے ہوگیاہے ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاون لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

ریلوے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی ایکسپریس میں ٹی وی، منرل واٹر اور وائی فائی کی سہولت پرکرایہ بڑھایاہے۔

مزید :

بزنس -