اگر پاکستان نے بھارت کو ہرادیاتو۔۔ ۔قندیل بلوچ نے پاکستانیوں اور آفریدی کو پیشکش کردی

اگر پاکستان نے بھارت کو ہرادیاتو۔۔ ۔قندیل بلوچ نے پاکستانیوں اور آفریدی کو ...
اگر پاکستان نے بھارت کو ہرادیاتو۔۔ ۔قندیل بلوچ نے پاکستانیوں اور آفریدی کو پیشکش کردی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) شوبز اور کرکٹ کی شخصیات کا چولی دامن کا ساتھ رہاہے اور کچھ اداکارائیں شہرت کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کا سہارا بھی لیتی ہیں ، بھارتی اداکارہ عرشی خان کے بعد اداکارہ و ماڈل قندیل بلوچ بھی میدان میں آگئیں اور بھارت کو18مارچ کوہونیوالے میچ میں شکست دینے کی صورت میں پاکستانیوں کیلئے ملک بھر میں’ سٹرپ ڈانس‘کرنے کی پیشکش کردی اور ساتھ ہی شاہدآفریدی کیلئے ویڈیو پیغام بھی چھوڑا۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان اور بھارت کا میچ 18نہیں بلکہ 19مارچ کو شیڈول ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں قندیل بلوچ نے کہاکہ’ پاکستانی ٹیم بھارت پہنچ چکی ہے ، اگر 18مارچ کے میچ میں پاکستان روایتی حریف کو شکست دے دیتاہے تو وہ ملک کیلئے سٹرپ ڈانس کریں گی اور یہ ناچ کپتان شاہدآفریدی کو ڈیڈیکیٹ کریں گی ۔ اُنہوں نے شاہدآفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ’شاہد میری جان میرے غصے کوبھول جاﺅ، انسان اسی پر غصہ اور گلہ کرتاہے جس سے پیار ہو، آپ میرے غصے کو بھول جاﺅ، صرف ایک بار بھارت کو ہرادو،پلیز۔آپ جوکچھ بولوگے ، میں کروں گی،کچھ بھی کروں گی لیکن آپ نے ہراناہے ، نیک تمنائیں آپ لوگوں کیساتھ ہیں اور ہم سب آپ لوگوں کیساتھ ہیں ‘۔

If-Pakistan-beats-India Qandil Baloch by dailypakistan

مزید :

تفریح -