پاکستانیوں کو آفریدی کی حمایت کرنی چاہیے ، خراب باتیں یادنہ کرائیں: عرشی خان

پاکستانیوں کو آفریدی کی حمایت کرنی چاہیے ، خراب باتیں یادنہ کرائیں: عرشی خان
پاکستانیوں کو آفریدی کی حمایت کرنی چاہیے ، خراب باتیں یادنہ کرائیں: عرشی خان

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اداکارہ عرشی خان نے پاکستانی ٹیم کے بھارت پہنچنے کے بعد ایک اور ویڈیو  پیغام جاری کر دیا ہے جس میں پاکستانیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ آفریدی الیون کی حمایت کریں اور ان کا حوصلہ بڑھانے کے لیے خراب باتیں یاد دلانے کی بجائے اچھی باتیں یاد کرانا چاہیں ۔

ویڈیو پیغام میں عرشی خان نے کہاکہ ’میں عرشی خان اور میں یہ ویڈیو اس لئے بنارہی ہوں کیونکہ ورلڈ کپ شروع ہونے والا ہے،سب سے درخواست ہے کہ سپورٹ پاکستان، جتنے بھی پاکستانی ہیں وہ پرانی باتیں بھول کر شاہد آفریدی کی حوصلہ افزائی کریں ، ان کو ڈسکریج نہیں کیجئے کیونکہ کسی بھی پلیئر کے لئے زیادہ پریشر لینا اس کی پرفارمنس کو خراب کردیتا ہے تو پلیز ان کو اچھی اچھی باتوں سے آگے بڑھنے میں مدد کریں،خراب باتیں یادنہ کرائیے‘۔ اُنہوں نے میڈیا ہاﺅسزسے بھی درخواست کی کہ ’پاکستانی ٹی وی چینلز بھی اچھی اچھی چیزیں چلائیںتاکہ انہیں اچھا لگے کہ عوام اتناچاہتے ہیں ، دلی درخواست ہے کہ آفریدی اور پاکستانی ٹیم کی حمایت کریں ‘۔

Arshi Khan's Message for Afridi by dailypakistan

مزید :

تفریح -