مہندرا سنگھ دھونی میرا پسندیدہ کرکٹر ہے لیکن ویرات کوہلی پاکستان کی خواتین ٹیم کے مسٹر پاپولر ہیں:ثنا ءمیر

مہندرا سنگھ دھونی میرا پسندیدہ کرکٹر ہے لیکن ویرات کوہلی پاکستان کی خواتین ...
مہندرا سنگھ دھونی میرا پسندیدہ کرکٹر ہے لیکن ویرات کوہلی پاکستان کی خواتین ٹیم کے مسٹر پاپولر ہیں:ثنا ءمیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چنائی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا ءمیر نے کہا ہے کہ مہندرا سنگھ دھونی میرا پسندیدہ کرکٹر ہے لیکن ویرات کوہلی پاکستان کی خواتین ٹیم میں مسٹر پاپولر ہیں۔بھارت کے این ڈی ٹی وی کے مطابق ثنا ءمیر نے اس راز سے پردہ اٹھایا ہے کہ پاکستان کی خواتین ٹیم میں کوہلی سب سے زیادہ پسندیدہ اور مشہور کرکٹر ہیں جبکہ جہاں تک ان کی پسند کی بات ہے تو مہندرا سنگھ دھونی ان کے فیورٹ ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان ثنا ءمیر نے کہا کہ پاکستان کی خواتین ٹیم میں چند نام ہیں جو بہت مشہور ہیں میرے خیال میں ویرات کوہلی ٹیم میں سب سے زیادہ مشہور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دھونی میرا فیورٹ کھلاڑی ہے ، دھونی کھیل کے میدان میں اور کھیل کے میدان سے باہر خود کو بہت اچھے سے ہینڈل کرتا ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔ 

ثناءمیر نے کہا کہ دھونی جونیئر کھلاڑیوں کی ٹیم کو بہت ہی موثر یونٹ میں تبدیل کر چکے ہیں۔ثناءمیر نے اس راز سے بھی پردہ اٹھایا کہ ویرات کوہلی اور دھونی پاکستانی خواتین ٹیم میں سب سے زیادہ مشہور کرکٹر ہیں۔

مزید :

کھیل -