ملعون بنگلہ دیشی مصنفہ نے عوامی مقامات پر نماز کی جگہوں پر پابندی کا مطالبہ کردیا

ملعون بنگلہ دیشی مصنفہ نے عوامی مقامات پر نماز کی جگہوں پر پابندی کا مطالبہ ...
ملعون بنگلہ دیشی مصنفہ نے عوامی مقامات پر نماز کی جگہوں پر پابندی کا مطالبہ کردیا

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش کی ملعون مصنفہ تسلیمہ نسرین نے عوامی مقامات سکول، دفاتر، ائیرپورٹ اور مارکیٹوں میں مسلمانوں کے لئے بنائی گئی نماز کی جگہوں پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا جس کی خبر سامنے آنے کے بعد مسلمان غصے میں آگئے ۔

تسلیمہ نسرین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ جرمنی کے تعلیمی اداروں کی جانب سے نماز کی جگہوں کو بند کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے اس پر مسلمانوں کا احتجاج بلا جواز ہے، عوامی مقامات جیسے سکول، کالج، یونیورسٹیاں، لائبریریاں، دفاتر، ائیرپورٹ، سٹیشنز اور مارکیٹیں ان جگہوں پر جائے نماز پر پابندی ہونی چاہیے، اگر آپ نماز پڑھنا چاہتے ہیں تو اپنے گھروں میں پڑھیں۔

اُنہوں نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ مسلمان اپنی نمازوں کی تعداد کو پانچ سے کم کرکے ایک کریں، نبی کریم ﷺجب معراج پر گئے تو اللہ کی ان سے ملاقات ہوئی تو ان سے پوچھا گیا کہ نمازوں کی تعداد 50 سے کم کرکے پانچ کردی جائے۔ اب وقت ہے کہ نماز کی تعداد کو کم کرکے ایک کیا جائے۔

واضح رہے کہ اس معلون خاتون کی اسلام مخالف تحریروں کی وجہ سے دنیا بھر میں اس کے خلاف غصہ پایا جاتا ہے اور بنگلہ دیش، پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں مسلمان اس ملعون خاتون کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -