چند صحافی پیدا ہی غلط بیانی کیلئے ہوئے ہیں: شاہد آفریدی

چند صحافی پیدا ہی غلط بیانی کیلئے ہوئے ہیں: شاہد آفریدی
چند صحافی پیدا ہی غلط بیانی کیلئے ہوئے ہیں: شاہد آفریدی

  

کلکتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے بھارت کے حوالے سے بیان پر ہونے والی تنقید پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند صحافی پیدا ہی غلط بیانی کیلئے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ ”فیس بک“ پر جاری ایک بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ”لوگ ٹی وی پر تبصرے کرنے کے بجائے امن کی کوششیں کریں تو یقیناً امن قائم ہو جائے گا، افسوس کے کچھ صحافی معصومانہ بیان کو جان بوجھ کر غلط انداز میں پیش کرنے کیلئے ہی پیدا ہوئے، مثبت طرز عمل کا مظاہرہ کریں اور سچ بولیں“۔

واضح رہے کہ ورلڈ ٹی 20 میں شرکت کیلئے ہندوستانی شہر کلکتہ پہنچنے کے بعد گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ تھا کہ ہندوستان میں ہم نے کرکٹ کو ہمیشہ بہت انجوائے کیا۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے لوگوں سے ہمیں بہت پیار ملا ہے اور اتنا پیار تو ہمیں پاکستان میں بھی نہیں ملا جتنا یہاں ملا۔شاہد آفریدی کے اس بیان پر انہیں پاکستان بھر میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور سابق کھلاڑیوں نے بحیثیت کپتان ان سے ذمے دارانہ بیان دینے پر زور دیا۔

مزید :

T20 World cup -