عامر خان کو ”سیٹلر زآف کٹان“ پاگل پن حد تک پسندہے ،شوہر کو اب اسکی عادت پڑچکی ہے :اہلیہ کرن راﺅ
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ اداکار مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی آج 51ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے جہاں عامر خان کے عزیز و اقارب ، دوست اورپروفیشنل ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں وہیں ان کی اہلیہ کرن راﺅ نے عامر خان سے متعلق ایک دلچسپ خفیہ راز سے پردہ اُٹھایا ہے ۔
روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔
بالی ووڈ ببل ڈاٹ کام کے مطابق کرن راﺅ نے ہندوستان ٹائمز کو انٹرویودیا جس میں ان سے عامر خان سے متعلق کوئی ایسی بات سے پردہ اٹھانے کو کہا گیا جس کے بارے میں کوئی بھی نہیں جانتا۔ کرن راﺅ نے جواب میں کہا کہ بالکل یہاں کچھ بہت ہی دلچسپ بات ہے ،عامر خان اور بچوں کو بورڈ گیم ”سیٹلر زآف کٹان“ کھیلنا پاگل پن حد تک پسندہے ۔عامر خان کی اہلیہ کرن راﺅ نے بتایا کہ عامر خان نے ہی گھر میں ’کٹان ٹورنامنٹ ‘شروع کیا اب یہ گیم عامر کی عادت بن چکی ہے ۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔
کرن راﺅ نے مزید بتایا کہ عامر اپنے بچوں سے متعلق بہت زیادہ حساس ہیں خواہ وہ آزاد ہو یا جنید اور ایرا ۔یاد رہے کہ جنید اور ایرا عامر خان کی سابقہ بیوی رینا دَتاسے ہیں۔