کوہلی کو آﺅٹ کرناہوتو نئی گیند استعمال کرتا، ویرات کو اندر کھیلنے کا شوق ہے: وسیم اکرم

کوہلی کو آﺅٹ کرناہوتو نئی گیند استعمال کرتا، ویرات کو اندر کھیلنے کا شوق ہے: ...
کوہلی کو آﺅٹ کرناہوتو نئی گیند استعمال کرتا، ویرات کو اندر کھیلنے کا شوق ہے: وسیم اکرم

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر وسیم اکرم نے بتایاہے کہ اگر ان کے زمانے میں ویرات کوہلی کھیل رہے ہوتے تو وہ نیا گیند کراتے جو کہ تھرتھراتاہے تاکہ اندرآئے کیونکہ کوہلی کو ادھر سے کھیلنے کا بڑا شوق ہے ۔

بھارتی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کوہلی کوآﺅٹ کرنے سے متعلق سوال کے جواب میںوسیم اکرم نے بتایاکہ ایک عرصے کو دوسرے عرصے سے ملانا مشکل ہے ، وہ بطورباﺅلر کوہلی کو کھیلنے دیتے ، شروع کوئی بھی بلے باز ذرا جوش میں ہوتاہے ، ایک آدھ مس کرتا ، پھر جتنا لمباریورس بال ہوتو کھیلنا مشکل ہوجاتاہے ۔ وسیم اکرم نے کہاکہ کوہلی ستائیس سال کی عمر میں ایک سٹیج پر آگیا ہے کہ اُنہیں پتہ ہوتاہے کہ کیسے رنز کرنے ہیں اور وکٹ کیسی ہے ، اسی لیے وہ رنز بنارہاہے ۔

مزید :

کھیل -