آپریشن آخری مراحل میں، طویل مدتی استحکام کیلئے آپریشن کے ثمرات سے فائدہ اٹھانا ہو گا: آرمی چیف

آپریشن آخری مراحل میں، طویل مدتی استحکام کیلئے آپریشن کے ثمرات سے فائدہ ...
آپریشن آخری مراحل میں، طویل مدتی استحکام کیلئے آپریشن کے ثمرات سے فائدہ اٹھانا ہو گا: آرمی چیف

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ فاٹا میں جاری آپریشن منطقی انجام کی طرف بڑھ رہا ہے اور اب طویل مدتی استحکام کیلئے آپریشن کے ثمرات سے فائدہ اٹھانا ہو گا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور جوانوں اور افسروں کی قربانیوں کو سراہا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا جبکہ شوال اور شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ آرمی چیف نے فاٹا میں ریاست کی رٹ برقرار رکھنے، بارڈر مینجمنٹ کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ قبائلی متاثرین کی جلد از جلد واپسی کو یقینی بنانا چاہئے۔

وزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ آپریشن کا اختتامی مرحلہ کامیابی سے جاری ہے، اب آپریشن کے بعد کے امور پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوانوں، افسروں کی قربانیاں قابل قدر ہیں جن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -