کراچی،رنچھوڑ لائن سے گرفتار اعجاز سمیت تین ملزموں کو عدالت نے 90روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کر دیا :ترجمان رینجرز

کراچی،رنچھوڑ لائن سے گرفتار اعجاز سمیت تین ملزموں کو عدالت نے 90روزہ ریمانڈ ...
کراچی،رنچھوڑ لائن سے گرفتار اعجاز سمیت تین ملزموں کو عدالت نے 90روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کر دیا :ترجمان رینجرز

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان رینجرز نے کہاہے کہ کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن میں کارروائی کے دوران گرفتار ملزم اعجاز کو عدالت نے 90روز ہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ رنچھوڑ لائن میں کارروائی کے دوران گرفتار ملزم اعجاز سمیت ملزم فیصل عرف پٹنی اور شاہد اقبال کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیاجہاں رینجر زکی جانب سے عدالت میں ملزم کے نوے روزہ ریمانڈ کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزم کو رینجرز کی تحویل میں دیدیا ہے ۔

ترجمان رینجرز کا کہناتھا کہ ملزم اعجاز نے دوران تفتیش سات افراد کے قتل سمیت بھتہ خوری کا بھی اعتراف کیاہے اور ملزم کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے ساتھ ہے جبکہ ملزم اعجاز سیکٹر 154کا انچار ج بھی ہے ۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -