پیپلز پارٹی کا مخدوم جمیل الزماں سمیت دیگر ناراض رہنماﺅں کو منانے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی کا مخدوم جمیل الزماں سمیت دیگر ناراض رہنماﺅں کو منانے کا فیصلہ
پیپلز پارٹی کا مخدوم جمیل الزماں سمیت دیگر ناراض رہنماﺅں کو منانے کا فیصلہ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلز پارٹی نے سروری جماعت کے سربراہ مخدوم جمیل الزماںسمیت دیگر رہنماﺅں اور کارکنوں کو پارٹی چھوڑنے سے روکنے کے لیے حکمت عملی طے کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر پیپلز پارٹی مخدوم امین فہیم مرحوم کے بیٹے مخدوم جمیل الزماں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کی دھمکی کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم کی شاہ کی زیر صدارت  پیپلز پارٹی کے اہم صوبائی وزراءکا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ مخدوم جمیل الزماں ،نادر مگسی، میر ہزار خان اورتیمور تالپور سمیت دیگر ناراض رہنماﺅں اور کارکنوں کو منانے کے لیے ان سے الگ الگ ملاقاتیں کی جائیں گی اور ان کے تحفظات کو دور کر کے انہیں پارٹی نہ چھوڑنے پر آمادہ کیا جائے گا ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سروری جماعت کے سربراہ مخدوم جمیل الزماں نے پارٹی چھوڑنے کی دھمکی دی تھی ۔

مزید :

قومی -