پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلا ک نہیں بن رہا ،سب بلاول بھٹو کی قیادت میں متحدہیں :قائم علی شاہ

پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلا ک نہیں بن رہا ،سب بلاول بھٹو کی قیادت میں متحدہیں ...
پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلا ک نہیں بن رہا ،سب بلاول بھٹو کی قیادت میں متحدہیں :قائم علی شاہ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی میں اتحاد اور اتفاق ہے اور ہماری جماعت میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا ۔سید قائم علی شاہ پیپلز پارٹی نے ناراض صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی کو منانے ان کے گھر گئے ۔میر ہزار خان بجارانی سے ملاقات کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا ،چیئر مین بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی متحد ہے ۔قائم علی شاہ نے کہا کہ میر ہزار خان بجارانی ہمارے ساتھی ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ مصروفیت کے باعث مخدوم جمیل الزمان سے رابطہ نہیں کر سکا ،وہ پیپلز پارٹی کا حصہ ہیں اور رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ مخدوم جمیل کی خلش دور ہو جائے گی،وہ ہمارے پرانے ساتھی ہیں ۔ایک سوال پر انہوںنے کہا کہ میر ہزار خان بجارانی وزارت کے باعث ناراض نہیں ہیں ،ہم عوام کی خدمت کرنے والے ہیں ،وزارتوں کے پیچھے نہیں بھاگتے ۔

واضح رہے کہ میر ہزار خان نے تعلیم کی وزارت لینے سے انکار کر دیا تھا ،جس کے بعد ایک سال سے ان کے پاس کوئی محکمہ نہیں ہے ۔کئی ماہ سے میر ہزار بجارانی پیپلز پارٹی اور سندھ اسمبلی میں زیادہ فعال نہیں ہے ۔

مزید :

کراچی -