ہائی کورٹ :سابق صدر پرویز مشرف کے سیکیورٹی افسر کی برطرفی کے خلاف درخواست خارج کردی
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کے سیکیورٹی افسر کی طرف سے اپنی برطرفی کے خلاف دائردرخواست ابتدائی سماعت پر ہی مسترد کر دی۔مسٹرجسٹس فیصل زمان خان نے سابق سیکیورٹی افسر ملک ارشد کی درخواست پر سماعت کی جس میںدرخواست گزار نے اپنی برطرفی کے احکامات کو چیلنج کیا۔ درخواست گزار کے وکیل شیزار ذکاءنے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کوشنوائی کا موقع فراہم نہیں کیا گیا اور ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔ شیزار ذکاءنے قانونی نکتہ اٹھایا کہ کسی بھی سرکاری ملازم کو شنوائی کے بغیر گھر نہیں بھیجا جا سکتا ہے وکیل کا موقف تھا کہ آئین کے تحت ہر شہری کو شفاف ٹرائل کا حق حاصل ہے ایسا نہ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے، سرکاری ملازمین کو شنوائی کے بغیر ملازمت سے فارغ کرنا بنیادی حقوق کے بھی منافی ہے۔ وکیل نے استدعا کی کہ سابق صدر پرویز مشرف کے سیکیورٹی افسر کو ان کے عہدے پر بحال کیا جائے۔فاضل جج نے قرار دیا کہ یہ معاملہ سروس ٹربیونل میں اٹھایا جانا چاہیے ،عدالت عالیہ میں یہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے ۔