کلاس کے دوران ٹیچر ایسی شرمناک ترین حرکت کرتا پکڑا گیا کہ بچوں کو پڑھانے کیامنہ دکھانے کے بھی قابل نہ رہا، چھوٹی سی غلطی بہت مہنگی پڑی

کلاس کے دوران ٹیچر ایسی شرمناک ترین حرکت کرتا پکڑا گیا کہ بچوں کو پڑھانے ...
کلاس کے دوران ٹیچر ایسی شرمناک ترین حرکت کرتا پکڑا گیا کہ بچوں کو پڑھانے کیامنہ دکھانے کے بھی قابل نہ رہا، چھوٹی سی غلطی بہت مہنگی پڑی

  

برمنگھم (نیوز ڈیسک) آج کل اساتذہ اپنے کمپیوٹر پر موجود تعلیمی مواد کو طلبا کے سامنے پیش کرنے کے لئے پروجیکٹر کا استعمال کرتے ہیں۔ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے عموماً لیکچر سلائیڈز وغیرہ کو بڑی سکرین پر دکھایا جاتا ہے، لیکن ایک استاد صاحب سے چھوٹی سی غلطی ہوگئی اور وہ پروجیکٹر پر طلبا و طالبات کو کچھ ایسی چیز دکھا بیٹھے کہ جس کی ان سے ہرگز توقع نہیں کی جا رہی تھی۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ Reddit پر اپ لوڈ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کلاس طلبا و طالبات سے بھری ہے جبکہ سامنے موجود استاد صاحب اپنے لیپ ٹاپ پر سرجھکائے ہوئے ہیں۔ ویڈیو پوسٹ کرنے والے طالب علم کا کہنا ہے کہ یہ مناظر لیکچر کے اختتام پر ریکارڈ کئے گئے، جب استاد صاحب نے فرصت پاکر اپنے لیپ ٹاپ پر کچھ تصاویر دیکھنا شروع کردیں، جبکہ وہ یہ بھول گئے کہ انہوں نے پروجیکٹر کو آف نہیں کیا تھا اور نہ ہی اپنے لیپ ٹاپ کا کنیکشن اس کے ساتھ ختم کیا تھا۔

مزید جانئے: سب سے زیادہ فحش فلمیں کس ملک میں دیکھی جاتی ہیں، فہرست میں ممالک کے نام دیکھ کر آپ کا منہ کھلے کا کھلا رہ جائے گا

ساری کلاس کے سامنے بڑی سکرین پر انتہائی مختصر لباس میں ملبوس دلکش خواتین کی تصاویر پے درپے نظر آرہی تھیں، جبکہ استاد صاحب انتہائی توجہ کے ساتھ سرجھکائے لیپ ٹاپ کی سکرین پر نظریں جمائے ہوئے تھے۔ شرارتی طلبا نے مکمل خاموشی سے سارے منظر کو ریکارڈ کیا اور پھر اس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ کردی۔

ویڈیو پوسٹ کرنے والے طالبعلم کا مزید کہنا تھا کہ ان کے استاد صاحب آن لائن خرید و فروخت کی ویب سائٹ eBay پر زنانہ زیر جاموں کے اشتہارات دیکھ رہے تھے، شاید وہ اپنی بیگم صاحبہ کے لئے کچھ خریداری کا ارادہ رکھتے تھے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -