پرویز مشرف کی صحت مزید خراب ، نئی میڈیکل رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی

پرویز مشرف کی صحت مزید خراب ، نئی میڈیکل رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی
پرویز مشرف کی صحت مزید خراب ، نئی میڈیکل رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پرویز مشرف کی صحت ایک مرتبہ پھر بگڑ گئی ،سابق صدر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے ان کی نئی میڈیکل رپوٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ضیاالدین ہسپتال کے ڈاکٹر سہیل رفیع کی جانب سے تیار کی گئی سابق صدر پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ سابق صدرکی طبیعت خراب ہے اور انہیں فیوژن سرجری کی ضرورت ہے جس کی سہولت پاکستان میں موجود نہیں لہذا سابق صدر کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے تاکہ وہ بیرون ملک سے علاج کرا سکیں ۔واضح رہے کہ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے کیس کی سماعت کل ہو گی ۔

مزید :

کراچی -