نبیل گبول کی زبان پھسل گئی ،مصطفی کمال کی بے نام جماعت کو اپنی پارٹی کہہ دیا

نبیل گبول کی زبان پھسل گئی ،مصطفی کمال کی بے نام جماعت کو اپنی پارٹی کہہ دیا
نبیل گبول کی زبان پھسل گئی ،مصطفی کمال کی بے نام جماعت کو اپنی پارٹی کہہ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )ایم کیو ایم کے سابق رہنما نبیل گبول کی زبان پھسل گئی ، مصطفی کمال کی بے نام جماعت کو اپنی پارٹی کہہ دیا ۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے پرو گرام ”آف دی ریکارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ رضا ہارون کو اپنی پارٹی میں خوش آمدید کہتا ہوں ،نبیل گبول کے منہ سے اس جملے کی ادائیگی پر اینکر پرسن کاشف عباسی بھی ہنس پڑے اور معنی خیز انداز میں بولے ”اپنی پارٹی ،اپنی پارٹی “۔کاشف عباسی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ پکڑے گئے ہیں کیو نکہ زبان اتنی آسانی سے نہیں پھسلا کرتی ۔کاشف عباسی کے ان الفاظ پر نبیل گبول نے بھی ہنسنا شروع کردیا ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ان کا کہنا تھا بابر غوری اور مصطفی عزیز آبادی ایم کیو ایم کے قائد کی آواز نکالتے تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بابر غوری سٹیج اداکار تھے اور وہ معین اختر کے ساتھ بھی آئے جس میں وہ بڑ ے بڑے سیاستدانوں کی آواز میں بات کرتے تھے ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

کراچی -