’یہ کام کرتا جو بھی پکڑا گیا فوری ملک سے باہر نکال دیں گے‘ سعودی عرب نے غیر ملکیوں کو سخت وارننگ جاری کر دی

’یہ کام کرتا جو بھی پکڑا گیا فوری ملک سے باہر نکال دیں گے‘ سعودی عرب نے غیر ...
’یہ کام کرتا جو بھی پکڑا گیا فوری ملک سے باہر نکال دیں گے‘ سعودی عرب نے غیر ملکیوں کو سخت وارننگ جاری کر دی

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکومت کی طرف سے دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کے لئے سخت ترین اقدامات اور فیصلے کئے جا رہے ہیں۔ ایک ایسے ہی فیصلے کے بعد میں وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ دہشت گرد قرار دی گئی تنظیم حزب اللہ کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعلق، رابطہ یا تعاون سنگین ترین جرم تصور کیا جائے گا اور اس جرم کا ارتکاب کرنے والے غیر ملکیوں کو سخت ترین سزا کے بعد ملک سے نکال دیا جائے گا۔

نیوز سائٹ Naharnet.comکے مطابق وزارت کے بیان میں کہا گیا کہ کوئی بھی سعودی یا غیر ملکی شہری جو کہ حزب اللہ گروپ کی مدد کرتا پایا گایا، یا اس گروپ کے کسی رکن کو پناہ دینے کے جرم کا مرتکب ہوا، یا اس کے ساتھ کسی بھی صورت میں تعاون یا ہمدردی کا اظہار کرتا پایا گیا، تو اسے سخت ترین سزا دی جائے گی، جبکہ اس جرم کا ارتکاب کرنے والے غیر ملکیوں کو مملکت میں رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہوگا۔ حزب اللہ کا پرچار کرنے والوں، اسے چندہ دینے والوں یا اس کے ساتھ محض رابطہ کرنے والوں پر بھی اسی فیصلے اور سزا کا اطلاق ہو گا۔

مزید :

عرب دنیا -