جسم پر نکلنے والے اس قسم کے دانوں سے چھٹکارا پانے کا آسان ترین قدرتی نسخہ

جسم پر نکلنے والے اس قسم کے دانوں سے چھٹکارا پانے کا آسان ترین قدرتی نسخہ
جسم پر نکلنے والے اس قسم کے دانوں سے چھٹکارا پانے کا آسان ترین قدرتی نسخہ

  

لندن(نیوزڈیسک)جسم پر دانے کی وجہ سے ہمیں کافی تکلیف کا سامنا رہتا ہے اور ہم ان سے نجات کے لئے کئی کریمیں بھی آزماتے ہیں جن کا اپنا خود ایک نقصان ہے۔آئیے آپ کو جسم پر نکلنے والے اس قسم کے دانوں سے چھٹکارا پانے کے آسان ترین قدرتی نسخے بتاتے ہیں۔

ہلدی

پانی اور ہلدی کو مکس کرکے پیسٹ بنالیں اور اسے بانے پر لگاکر کپڑے سے ڈھانپ دیں۔چند گھنٹوںبعد اتار کر دھولیں،آپ چاہیں تو ہلدی کو کیپسول میں بھر کر استعمال کرسکتے ہیں۔اس طرح آپ کا مدافعتی نظام مضبوط ہوگا۔

کیسٹرآئل

روئی کو کیسٹرآئل میں بھگوکر دانے پر لگاکر کسی کپڑے سے چند گھنٹوں کے لئے باندھ دیں۔اس کے بعد اگر ضرورت ہوتو ایک بار پھر یہ عمل دہرائیں۔

ٹی ٹری آئل

اس تیل میں قدرتی طور پر انٹی سیپٹک خصوصیات ہیں لہذا اسے روئی کے ذریعے دانے پر لگائیں اور چند گھنٹوں کے لئے باندھ دیں۔

پیاز یا لہسن

آپ چاہیں تو پیاز کو دانے کے اوپر یا لہسن کی ایک توڑی کو اس کے اردگرد باندھ سکتے ہیں۔

آلو کا استعمال

آلو کا باریک کاٹ کر اسے دانے پر باندھ لیں۔اس سے وہ جلد پک جائے گا اور جلد ٹھیک ہوگا۔

مزید :

تعلیم و صحت -