عرب ملک سے امریکہ جانے والی فلائٹ میں سے انتہائی خطرناک ہتھیار برآمد، امریکہ میں کھلبلی مچ گئی

عرب ملک سے امریکہ جانے والی فلائٹ میں سے انتہائی خطرناک ہتھیار برآمد، امریکہ ...
عرب ملک سے امریکہ جانے والی فلائٹ میں سے انتہائی خطرناک ہتھیار برآمد، امریکہ میں کھلبلی مچ گئی

  

بلغراد (مانیٹرنگ ڈیسک) ائیرپورٹ پر چیکنگ کے دوران کبھی منشیات پکڑی جاتی ہے تو کبھی چوری چھپے لیجائی جانے والی قیمتی دھاتیں اور جواہرات برآمد ہو جاتے ہیں، لیکن سربیا کے دارالحکومت میں نیکولا ٹیسلا ائیرپورٹ پر سونگھنے والے کتوں نے سامان کی چیکنگ کے دوران دو تباہ کن میزائل پکڑلئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ائیرسربیا کے ایک طیارے کے ذریعے لبنان سے آنے والے سامان کی چیکنگ کی جارہی تھی، جس کی آخری منزل ایک امریکی شہر تھا۔ اس سامان میں لکڑی کے دو بڑے ڈبے بھی موجود تھے۔ سونگھنے والے کتے جب ان ڈبوں کے قریب آئے تو ان کے اندر خطرناک مواد کی موجودگی کا اشارہ دے دیا ۔ جب سکیورٹی اہلکاروں نے لکڑی کے ڈبوں کو کھولا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ان کے اندر خوفناک تباہی پھیلانے والے امریکی ساختہ ہیل فائر میزائل موجود تھے۔ سربیا کے سکیورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ AGM-114 ہیل فائر میزائل دھماکہ خیز مواد سے لیس تھے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ میزائل امریکی ساختہ ہیں اور انہیں واپس امریکا ہی روانہ کیا جارہا تھا۔ ائیرسربیا کے مطابق میزائلوں کی منزل ریاست اوری گن کا شہر پورٹ لینڈ بتایا گیا ہے۔ میزائل پکڑے جانے کے بعد امریکا میں سکیورٹی انتظامات انتہائی سخت کر دئیے گئے ہیں اور حساس ادارے پتا چلانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کون امریکا میں چوری چھپے میزائل لا رہا تھا۔

دفاعی ماہرین کے مطابق ایک ہیل فائر میزائل کی قیمت تقریباً سواکروڑ روپے ہے۔ ان میزائلوں کو زمین، فضاءیا سمندر سے مختلف قسم کے اہداف پر فائر کیا جاسکتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -