معدے کی بیماریاں، السر اور خراب جلد کو ٹھیک کرنے کیلئے آسان قدرتی نسخہ
لندن(نیوزڈیسک)آلوﺅں کو صحت کے لئے نقصان دہ سبزی سمجھا جاتا ہے لیکن اس کی افادیت سے بھی انکار نہیں کیاجاسکتا،یہ معدے کی بیماریوں اور السر کے لئے انتہائی مفید ہے۔ان میں موجود وٹامن سی،پوٹاشیم،تھیامین (وٹامن بی ون)اور نیاسین (وٹامن بی تھری)ہماری صحت کے لئے بہت مفید ہیں۔آئیے آپ کو اس کے کچھ فوائد سے آگاہ کرتے ہیں اور مختلف بیماریوں کو ٹھیک کرنے کے لئے نسخے بتاتے ہیں۔
معدے کی بیماریاں
جرمنی کی یونیورسٹی آف فری برگ کی 2006ءکی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ معدے کی بیماریوں کے شکارمریضوں کا کہنا تھا کہ جب وہ آلو کا جوس پیتے ہیں تو ان کی تکالیف میں خاطر خواہ کمی ہوتی ہے۔
2013ءمیں Journal of Medicinal Plants Studiesمیں شائع ہونے والی تحقیق میں یہ بات بتائی گئی ہے کہ آلو کا جوس استعمال کرنے سے معدے کی سوزش اور دیگر ایسی بیماریوں میں کمی ہوتی ہے۔
آپ بھی اگر معدے کو ٹھیک کرنا چاہتے ہیں تو آلو کا جوس نکال کر روزانہ پئیں،اگر آپ کو اس کا ذائقہ اچھا نہ لگے تو ساتھ کسی اور جوس جیسے جاگر یا کینو کوبھی مکس کیا جاسکتا ہے۔
السر کے لئے
یونیورسٹی آف مانچسٹر کی تحقیق میں پہلی بار یہ بات سامنے آئی کہ آلو میں ایک ایسا مالیکیول پایاجاتا ہے جو السر کو ٹھیک کرسکتا ہے لہذا اس کا جوس السر کے مریضوں کے لئے بہت مفید ہے۔
جلد کے لئے
آلو کو ہمیشہ ہی جلد کے لئے بہت مفید پایا گیا ہے۔ایک آلوکاٹ کر اسے جلد پر رگڑیں اور اس کے بعد جلد کو دھونے سے خراب جلد بھی ٹھیک ہونے لگتی ہے۔