ادھیڑ عمر خاتون برہنہ بنکاک کی سڑکوں پر نکل آئی اور پھر ۔۔۔۔پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

ادھیڑ عمر خاتون برہنہ بنکاک کی سڑکوں پر نکل آئی اور پھر ۔۔۔۔پولیس کی دوڑیں لگ ...
ادھیڑ عمر خاتون برہنہ بنکاک کی سڑکوں پر نکل آئی اور پھر ۔۔۔۔پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

  

بنکاک(ڈیلی پاکستان آن لائن )تھائی لینڈ کے شہر بنکاک کی سڑکوں پر اس وقت کھلبلی مچ گئی جب ادھیڑ عمر سیاح خاتون برہنہ حالت میں باہر نکل آئی اور ادھر ادھر پھرنے لگی تاہم پولیس نے پکڑ کر اسے کپڑے پہنائے ۔

تفصیلات کے مطابق بنکاک کے مشہور علاقے کھاﺅ سین روڈ پر موجود سیاحوں کی آنکھیں اس وقت حیرت کے مارے کھلی کی کھلی رہ گئیں جب انہوں نے ایک ادھیڑ عمر خاتون کو برہنہ حالت میں پھرتے ہوئے دیکھا اور فوری پولیس کو اطلاع کی ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ شروعات میں تو پولیس اہلکاروں کے پاس جانے سے گھبراتی رہی لیکن بعدازاں پولیس افسر نے اسے پکڑ کر کپڑے پہنائے اور بات چیت کرنے کی کوشش کی ۔

پولیس کا کہناہے کہ پوچھ گچھ کے دوران خاتون نے کسی قسم کی کوئی حملے کی بات نہیں کی تاہم خاتون کو معائنے کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔پولیس کا کہناہے کہ خاتون نے کچھ بھی بتانے سے انکار کر دیاہے ۔پولیس کاکہناہے کہ خاتون کے پاس سے کچھ نہیں ملا جبکہ طبی معائنے میں بھی کسی قسم کے حملے کے حوالے سے کچھ سامنے نہیں آیاہے اور یہ ایک معمہ بن گیاہے کہ وہ پولیس سے بھاگ کیوں رہی تھی۔پولیس کا کہناہے کہ ہمیں خاتون کے نارمل ہونے کا انتظار کرنا ہو اور اس کے بعد پتا لگایا جائے گا کہ اس کے ساتھ کیا غلط ہواہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -