سعودی عرب میں بھارتی شہد پر پابندی ،مضر صحت قرار ، فوری تلف کرنے کے احکامات جاری:سعودی فوڈ اینڈ ڈرگس اتھارٹی 

سعودی عرب میں بھارتی شہد پر پابندی ،مضر صحت قرار ، فوری تلف کرنے کے احکامات ...
سعودی عرب میں بھارتی شہد پر پابندی ،مضر صحت قرار ، فوری تلف کرنے کے احکامات جاری:سعودی فوڈ اینڈ ڈرگس اتھارٹی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(آئی این پی) سعودی فوڈ اینڈ ڈرگس اتھارٹی نے بھارتی شہد (سارابی) پر پابندی عائد کر دی، شہد میں ہائیڈرو کسی متھیل فور کی مقدار غیر معمولی ہے جو مضر صحت ہے، مذکورہ شہد فوری تلف کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔ 
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی فوڈ اینڈ ڈرگس اتھارٹی نے ہندوستان سے درآمد کئے جانے والے شہد (sarabee) پر پابندی عائد کر دی ہے۔ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ برانڈ کے شہد میں ہائیڈرو کسی متھیل فور کی مقدار غیر معمولی طور پر زیادہ ہے جو مضر صحت ثابت ہو سکتا ہے۔ ممنوعہ شہد کے بارے میں فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں مذکورہ صحرائی پھولوں کے شہد کے نام سے فروخت کیا جاتا ہے جو مختلف پیکنگ میں مارکیٹ میں موجود ہے۔
شہد پر پروڈکشن ڈیٹ 17/8/2017 درج ہے جبکہ اسکا بار کوڈ نمبر 8906094370130 ہے اسکی میعاد02/8/2020 درج کی گئی ہے۔ فروخت کیا جانے والا شہد 500 اور 250 گرام کی مختلف پیکنگ میں دستیاب ہے۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کے پاس مذکورہ شہد ہے وہ فوری طور اسے تلف کردیں جبکہ فوڈ اتھارٹی نے مارکیٹو ں کا معائنہ کرنے والے ادارے کو بھی مطلع کر دیا گیا کہ وہ مذکورہ برانڈکے شہد کو مارکیٹ سے ہٹادیں۔ 

مزید :

عرب دنیا -