اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر اہم ترین مرحلہ عبور کر لیا ، سب سے بڑی کامیابی مل گئی

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر اہم ترین مرحلہ عبور کر لیا ...
اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر اہم ترین مرحلہ عبور کر لیا ، سب سے بڑی کامیابی مل گئی

  


دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 33 رنز سے شکست دے کر ’پلے آف ‘ کیلئے کوالیفائی کر لیاہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی پلے آف مرحلے میں اپنی جگہ پکی کر چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ اب تک 8 میچز کھیل چکی ہے جس میں سے انہیں 6 میں کامیابی ملی اور دو میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تاہم اسلام آباد کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر 12 پوائنٹس کے ساتھ موجود ہے اور آج کے میچ میں کامیاب کے ساتھ سیدھی پلے آف میں پہنچ گئی ہے ۔

دوسری جانب ملتان سلطانز اپنے تمام 10 میچز کھیل چکی ہے جس میں سے 4 میں کامیابی ملی ،5 میں شکست جبکہ ایک میچ ڈرا ہوا جس کے باعث ٹیم 9 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے تاہم باقی تمام ٹیموں کے دو دو میچز باقی ہیں ۔ پشاور زلمی 6 پوائنٹس کے ساتھ 5 ویں نمبر پر ہے اور اگر اپنے دونوں میچز میں کامیابی حاصل کرے گی تو ہی پلے آف میں داخل ہو سکے گی اور اس طرض ملتان سلطانز پر ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا خطرہ مزید بڑھ جائے گا جبکہ پشاور زلمی اگر ایک میچ میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تو وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی اور اس طرح ملتان سلطانز ٹورنامنٹ میں ان ہونے کے امکانات روشن ہو جائیں گے۔ دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور پلے آف کیلئے کوالیفائی کر چکی ہے تاہم لاہور قلندرز پلے آف مرحلے سے پہلے ہی باہر ہو چکی ہے ۔

مزید : PSL /PSL News Update