امریکا،یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخو ں میں کمی

امریکا،یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخو ں میں کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(آن لائن)امریکا ، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخو ں میں کمی ہوئی جس کی وجہ بہتر امریکی پے رول ڈیٹا رپورٹ اور سٹاک مارکیٹ میں تیزی ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.2 فیصد کم ہوکر 1320.78 ڈالر فی اونس رہے۔سونے کے اپریل کے لیے سودے 3.20 ڈالر (0.2 فیصد) کمی کے ساتھ 1320.80 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.5 فیصد کم ہوکر 1316.98 ڈالر فی اونس رہے۔سونے کے اپریل کے لیے سودے 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 1317.10 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد کم ہوکر 1322.10 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے اپریل کے لیے سودے 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 1322.60 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔

مزید :

کامرس -