سیاسی جماعتیں یکجا معیشت کو مضبوط بنانے کی کوشش کریں،پروگریسو گروپ

سیاسی جماعتیں یکجا معیشت کو مضبوط بنانے کی کوشش کریں،پروگریسو گروپ

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے ممبران پر مشتمل پروگریسو گروپ نے نئے منتخب ہونے والے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ جمہوریت اور جمہوری ادارے اس سے مضبوط ہونگے۔ انہوں نے ملکی تاریخ میں پہلی بار بلوچستان سے چیئرمین سینیٹ کے منتخب ہونے کو بھی ملکی جمہوریت کے لئے خوش آئند قرار دیا اور امید ظاہر کی کے اس سے اس صوبے میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔پروگریسو گروپ کے صدر خالد عثمان ، سینئر نائب صدر محمد ارشد چوہدری، نائب صدر عبدالودود علوی اور سیکرٹری جنرل اعجاز تنویر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اب سیاسی جماعتوں کو ملک کر ملک اور ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کی سعی کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب عام انتخابات بھی دور نہیں ہیں اور ان سیاسی جماعتوں کو اپنا معاشی ایجنڈا پر عوام ،صنعت کاروں اور تاجروں کو اعتماد میں لینا چاہئے ۔ پروگریسو گروپ کے رہنماوؤں کا کہنا تھا کہ اس سے تجارتی اور صنعتی شعبوں کو اپنی منصوبہ بندی میں مدد ملے گی اور ملک میں معاشی پہیہ تیز ہونے سے ریونیو میں اضافہ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔

مزید : کامرس