جیا بچن کے اثاثے 1000کروڑ، بھارت کی امیرترین سیاستدان قرار

جیا بچن کے اثاثے 1000کروڑ، بھارت کی امیرترین سیاستدان قرار
جیا بچن کے اثاثے 1000کروڑ، بھارت کی امیرترین سیاستدان قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(نیٹ نیوز) نامور بھارتی اداکارہ اور ایوان بالا کی رکن جیا بچن ایک ہزار کروڑ روپے مالیت کے اثاثوں کے ساتھ بھارت کی امیر ترین سیاستدان قرار پائی ہیں۔ وہ کئی برسوں سے سیاسی جماعت سماج وادی پارٹی سے منسلک ہیں۔ چند روز قبل انہوں نے بھارتی ریاست اتر پردیش (یوپی) سے راجیہ سبھا (ایوان بالا ) کی امیدوار کی حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، جس میں انہوں نے اپنے اثاثے بھی ظاہر کیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 2014 میں بی جے پی کے رہنما رویندرا کشور سنہا نے اپنے اثاثے ظاہر کیے تھے جن کی کل مالیت 800 کروڑ روپے تھی، اس کے ساتھ ہی ان کا شمار بھارت کے امیرترین سیاستدانوں میں ہونے لگا تھا۔
تاہم جیا بچن 1000 کروڑ کے ساتھ ان سے بھی بازی لے گئیں۔

مزید :

کلچر -