پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل انتہائی تابناک ہے،ہانی بلوچ

پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل انتہائی تابناک ہے،ہانی بلوچ
پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل انتہائی تابناک ہے،ہانی بلوچ

  


لاہور (فلم رپورٹر) سینئر اداکارہ ہانی بلوچ نے کہا کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ بہت زیادہ ہے لیکن کوئی مناسب پلیٹ فارم موجود نہیں ہے جہاں اس ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کرکے ان کے فن میں مزید نکھار پیدا کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ اب حالات اچھے ہیں اور تسلسل کے ساتھ فلمیں بن رہی ہیں پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل انتہائی تابناک اور روشن ہے۔ایک سوال کے جواب میں ہانی بلوچ نے کہا کہ کہ ہمیں اپنے ڈراموں ،فلموں اور تھیٹر کے ذریعہ لوگوں تک ایک مثبت پیغام پہنچائیں کہ ہمیں اپنی اس ملک کی بہتری کے لئے کیا کچھ کرنا ہے۔

، دنیا بھر میں پاکستانی ڈرامے ذوق وشوق سے دیکھے جاتے ہیں ۔

مزید : کلچر