ٹی وی کے بعد مجھے فلم پر بھی کام کی پیشکش ہے،معراج خان

ٹی وی کے بعد مجھے فلم پر بھی کام کی پیشکش ہے،معراج خان
ٹی وی کے بعد مجھے فلم پر بھی کام کی پیشکش ہے،معراج خان

  


لاہور(فلم رپورٹر) معراج خان نے کہا کہ ٹی وی کے بعد مجھے فلم پر بھی کام کی پیشکش ہے لیکن فی الحال میں اپنی تمام مصروفیات ٹی وی اور فلم تک محدود رکھنا چاہتی ہوں ۔انہوں نے کہا کہ میں بے مقصد پراجیکٹس میں اپنی توانائیاں صرف کر کے اپنا کیریئر خراب نہیں کرنا چاہتی جب مجھے کسی اچھے ڈائریکٹر اور مضبوط سکرپٹ ملے گا تو میں فلموں میں کام کرنے کے بارے میں ضرور سوچوں گی۔ معراج خان نے کہا کہ ہر اداکارہ کا خواب ہوتا ہے کہ وہ چھوٹی سکرین سے بڑی سکرین کی طرف جائے مگر میری سوچ ان سے ذرا مختلف ہے۔

مزید : کلچر