امیتابھ بچن شوٹنگ کے دوران بیمار پڑ گئے

امیتابھ بچن شوٹنگ کے دوران بیمار پڑ گئے
امیتابھ بچن شوٹنگ کے دوران بیمار پڑ گئے

  


ممبئی (نیٹ نیوز) 75 سالہ امیتابھ بچن آنے والی تاریخی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ کے دوران بیمار پڑ گئے۔فلم کی شوٹنگ کے لیے ریاست راجستھان کے دارالحکومت جودھپور میں کئی دن سے موجود امیتابھ بچن نے اپنی صحت خراب ہونے سے متعلق اپنی بلاگ پوسٹ میں بتایا۔بگ بی نے اپنے لمبے چوڑے بلاگ کے آغاز میں ہی لکھا کہ صبح کے بعد ایک نئے دن کا آغاز ہوگیا، کچھ لوگوں کو زندہ رہنے کے لیے کام اور سخت محنت کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اور انہوں نے ٹیم کے ساتھ متعدد مقامات پر سین شوٹ کروائے۔انہوں نے بلاگ پوسٹ میں جودھپور شہر کی رات میں کھینچی گئی تصاویر بھی شیئر کیں اور بتایا کہ انہیں گرمی اور قدرے بھاری کاسٹیوم پہننے سے تھکاوٹ یا جسم میں درد ہوگیا ہے، اس لیے وہ آرام کریں گے۔بگ بی نے بتایا کہ ان کا معائنہ کرنے کے لیے ممبئی سے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم آ رہی ہیں۔

مزید : کلچر