جھانوی کپور کا سری دیوی سے موازنہ کرنا غلط ہو گا،فرح خان

جھانوی کپور کا سری دیوی سے موازنہ کرنا غلط ہو گا،فرح خان
جھانوی کپور کا سری دیوی سے موازنہ کرنا غلط ہو گا،فرح خان

  


ممبئی (نیٹ نیوز) بالی وڈ فلمساز فرح خان نے کہا ہے کہ آنجہانی اداکارہ سری دیوی اور ان کی بیٹی جھانوی کپور کا موازنہ کرنا غلط ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلمساز فرح خان ان دنوں فلم ’’دھڑک ‘‘ میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کو کوریوگراف کر رہی ہیں نے کہا ہے کہ جھانوی کپور فلم انڈسٹری میں نیا چہرہ ہیں، یقیناً جھانوی ایک اچھی اداکارہ اور ڈانسر ہیں لیکن ان کا والدہ و آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے ساتھ ان کا موازنہ کرناغلط ہو گا کیونکہ ہر اداکار کی اپنی ایک انفرادی شخصیت، فنی صلاحیت اور کام کرنے کا مختلف اندازونظریہ ہوتا ہے۔اس فلم کے لئے فرح خان نے مراٹھی فلم ’’سیرت‘‘ کے بلاک بسٹر گانے ’’زنگت‘‘ کو دوبارہ تخلیق کیا ہے۔

مزید : کلچر