کراچی ، رینجرز پر حملہ ، ایک جوان شہید 3زخمی ، 5دہشتگرد بھی مارے گئے

کراچی ، رینجرز پر حملہ ، ایک جوان شہید 3زخمی ، 5دہشتگرد بھی مارے گئے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)لیاری میں رینجرز پر حملے میں ایک اہلکار شہید ،3 زخمی ہو گئے جبکہ جوابی کارروائی میں 5دہشتگرد مار ے گئے ۔ پو لیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لیاری کے علاقے بغدادی کے علی محمد محلہ میں کمیلہ سٹاپ کے قریب پیش آیا۔حملے کے وقت رینجرز کے اہلکار گشت کرنیوالی گاڑی میں چھاپہ مار کارروائی کیلئے موجود تھے۔اچانک گھات لگا کر کیے گئے حملے میں رینجرز کے 50 ونگ کے 4 جوان فواد حسین، محمد بوٹا، سیف اللہ اور عبدالرب شدید زخمی ہوئے۔انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر رینجرز کا ایک جوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔جوابی کارروائی میں 5دہشت گرد مارے گئے جن کی شناخت کا عمل جاری ہے ، ہلاک دہشتگردوں کے قبضہ سے 5کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ۔اطلاع ملتے ہی رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق رینجرز کی ٹیم پر حملہ لیاری کے علاقے میں گشت کے دوران کیا گیا۔

رینجرز اہلکار شہید

مزید : صفحہ اول