دانیال عزیز پر توہین عدالت کی فرد جرم عائد،وفاقی وزیر کاصحت جرم سے انکار

دانیال عزیز پر توہین عدالت کی فرد جرم عائد،وفاقی وزیر کاصحت جرم سے انکار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز پر توہین عدالت کی فرد جرم عائد کردی۔ جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے دانیال عزیز کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔عدالت نے دانیال عزیز کو فرد جرم کی چارج شیٹ پڑھ کر سنائی تو انہوں نے صحت جرم سے انکار کردیا۔جسٹس مشیر عالم نے فرد جرم پڑھ کر سنائی اور کہا کہ آپ نے 2017 میں انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں پریس کانفرنس کی جس میں آپ نے الزام عائد کیا کہ سپریم کورٹ کے نگراں جج نے ریفرنس تیار کروایا۔فرد جرم میں کہا گیا کہ آپ نے جسٹس اعجاز الاحسن کیلئے کہا کہ ان کیخلاف آپ نے مواد اکٹھا کرلیا ہے اور ایک انٹرویو کے دوران آپ نے کہا کہ جہانگیر ترین کی نااہلیت کا فیصلہ عمران خان کو بچانے کیلئے ہے۔جسٹس مشیر عالم نے دانیال عزیز کو کہا کہ آج عدالت کیخلاف نفرت پھیلانے کے مرتکب ہوئے اس لئے آپ کیخلاف توہین عدالت کے سیکشن تین کے تحت کارروائی کی جاتی ہے۔ فاضل جج نے کہا ہم نے فرد جرم پڑھ کر سنائی کیا وہ آپ نے سمجھ لی جس پر دانیال عزیز نے جواب دیا جی میں نے سمجھ لی ہے تاہم صحت جرم سے انکار کرتا ہوں۔عدالت نے کیس کی سماعت 26 مارچ تک کیلئے ملتوی کرتے ہوئے استغاثہ کو شہادتیں پیش کرنے کا حکم د دیا۔

دانیال عزیز

مزید : صفحہ اول