اپوزیشن جماعتیں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکیلئے بھی سرگرم

اپوزیشن جماعتیں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکیلئے بھی سرگرم

اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے بعد اپوزیشن جماعتیں ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف کیلئے سرگرم ہو گئی ہیں، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کیلئے الگ الگ مشاورت شروع کردی ،پیپلز پارٹی شیری رحمان اور تحریک انصاف اعظم سواتی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کیلئے سرگرم ہو گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کیلئے مشاورت شروع کردی ہے، سینیٹر شیری رحمان قائد حزب اختلاف کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں ،سابق چیئرمین سینیٹ فاروق ایچ نائیک کو بھی قائد حزب اختلاف بنانے پر مشاورت کی جارہی ہے۔پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق پی پی قیادت پارٹی کے اندر مشاورت کیسا تھ ساتھ اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لے گی، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کیلئے ساتھ دینے والی جماعتوں سے بھی مشاورت کی جائی گی جبکہ ایو ا ن بالا میں اپوزیشن کی بڑی جماعت ہونے کے ناطے پی پی قائد حزب اختلاف اپنا لانا چاہتی ہے۔دوسری جانب سے تحریک انصاف بھی اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کیلئے متحرک ہو گئی ہے،تحریک انصاف کا موقف ہے ڈپٹی چیئرمین پیپلز پارٹی کا ہے اسلئے اپوزیشن لیڈر تحریک انصا ف کا ہونا چاہیے،تحریک انصاف کی جانب سے اعظم سواتی اپوزیشن لیدڑ کے مضبوط امیدوار ہیں،اور دیگر اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کیلئے اعظم سواتی کو نامزد کر دیا گیاہے۔

سینیٹ اپوزیشن لیڈر

مزید : صفحہ اول