پاک بحریہ کے سربراہ کیلئے رائل سعودی فورسزکا اعلیٰ ترین اعزاز

پاک بحریہ کے سربراہ کیلئے رائل سعودی فورسزکا اعلیٰ ترین اعزاز

اسلام آباد (آئی این پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو رائل سعودی فورسز کے اعلیٰ ترین اعزاز کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسی لینس سے نوازا گیا‘ رائل سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل سٹاف نے میڈل تفویض کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف ظفر محمود عباسی کو رائل سعودی فورسز کا اعلیٰ ترین اعزاز کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسی لینس تفویض کیا گیا۔ میڈل دینے کی تقریب سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہوئی، رائل سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل سٹاف نے میڈل تفویض کیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔

مزید : صفحہ اول